غیر لائسنس یافتہ اسلحے کی نمائش کرنے والا پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)غیر لائسنس یافتہ اسلحے کی نمائش کرنے والے شخص کو پولیس نے قابو کرلیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ حق باہو چوک میں پولیس نے دوران گشت احتشام نامی شخص کو حراست میں لے لیا جو کہ غیر لائسنس یافتہ اسلحہ کی نمائش کرکے علاقے میں خوف و حراس پھیلا رہا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔