چور و ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار

چور و ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن ٹیم نے ہربنس پورہ سے چور و ڈکیت گینگ کا سرغنہ اعظم عرف اجو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے دوران پٹرولنگ ڈولفن ٹیم نے مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار کی کوشش۔جنہیں تعاقب کے بعد کینال روڈ کے قریب ملزم کو راؤنڈ اپ کر کے اس کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ 2306/25 تھانہ ہربنس پورہ میں درج ہے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے ، 40 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا،بعد ازاں گرفتار ملزم اعظم عرف اجو برآمدگی سمیت کارروائی کیلئے تھانہ ہربنس پورہ کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں