پولیس نے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقے ماہئے شاہ قبرستان کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کی نیت سے چھپے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ جن کی شناخت آصف اور اقبال کے نام سے ہوئی۔ گرفتار دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل اور دیگر سامان برآمد کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ،انکشافات کی توقع ہے۔