ٹھیکریوالا: 8واردتیں،شہری لاکھوں نقدی اورقیمتی اشیاء سے محروم

ٹھیکریوالا: 8واردتیں،شہری لاکھوں نقدی اورقیمتی اشیاء سے محروم

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی 8واردتیں،شہری لاکھوں روپے نقدی اورقیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے ۔۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ چک 67 ج۔ب سدھار میں نامعلوم افراد سیڑھی لگا کر مقامی رہائشی غلام شبیر کے گھر داخل ہوگئے اور الماری میں رکھی 4 لاکھ 80 ہزار روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہوگئے ۔علاوہ ازیں چک 241 ر۔ب چینچل سنگھ والا میں نامعلوم افراد دیوار پھلانگ کر وقاص کے گھر سے 25 ہزار نقدی،2 عدد طلائی انگوٹھیاں اور موبائل، جھنگ روڈ چھوٹا بائی پاس کے قریب فراز حمید کی ماربل فیکٹری کے دفتر سے 25 ہزار نقدی،گرینڈر،ٹول کٹ اور دیگر سامان،232ر۔ب باؤوالا کے رہائشی عابد حسین کی حویلی سے 1 لاکھ مالیتی 2 بکریاں،چک 66 ج۔ب دھاندرہ میں کھڑی مسافر بس سے 1 لاکھ روپے مالیتی 2 بیٹریاں چوری کرکے لئے گئے ۔ دوسری طرف نامعلوم مسلح ڈاکو جھنگ روڈ چوہلہ پل کے قریب سید غلام مصطفی سے 80 ہزار مالیتی فون اور 10ہزارروپے نقدی،منڈی موڑ کے قریب سدھار کے رہائشی نثار انور سے 11ہزار نقدی و موبائل فون،چلڈرن ہسپتال کے قریب جاوید اقبال سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے متاثرہ شہریوں کی درخواستوں پر الگ الگ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں