گھر کی بیٹھک میں سوئے شہری کی نقدی اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی بیٹھک میں سوئے شہری کی نقدی، موبائل اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقے فیصل ٹاؤن میں عثمان نامی شہری گھر کی بیٹھک میں سویا ہوا تھا اس دوران نامعلوم ملزم اس کے سرہانے کے قریب پڑا موبائل فون، پرس، نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔