ایل پی جی ری فلنگ ‘15 دکانیں سیل
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)غیرقانونی پٹرول اورایل پی جی ری فلنگ ایجنسیوں کیخلاف آپریشن، پندرہ سے زائد دکانیں سربمہرکردی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر محمد اقبال لانگ کی زیر نگرانی نور شاہ، طلائی، تونسہ موڑ اور پٹھان چوک سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے ،15 سے زائد غیر قانونی پٹرول اور گیس ری فلنگ ایجنسیاں سیل جبکہ کئی پٹرول یونٹ ضبط کر لیے گئے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقدمات کے اندراج کا عمل بھی جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر محمد اقبال لانگ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی کاروبار کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے ،خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔