ریلوے آفیسر فیصل منظور کا قاتل اشتہاری کراچی سے گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)گڑھی شاہو انوسٹی گیشن پولیس نے ریلوے آفیسر فیصل منظور کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم کراچی سے گرفتار کر لیا۔
اشتہاری مجرم نے کچھ عرصہ قبل مقتول کی بیوی اور اپنے بھائی کے ہمراہ ملکر ریلوے ملازم کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا تھا،مقتول کی بیوی اور اشتہاری کے آپس میں تعلقات تھے اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے ۔