قصور: 2لڑکیوں سمیت 3افراداغوا
قصور(خبرنگار،نمائندہ دنیا) قصور اور گردونواح سے 2لڑکیوں سمیت 3 افراد کو اغوا کرلیاگیا۔
کوٹ حاکم علی کے رہائشی عبدالرزاق نے پولیس تھانہ راجہ جنگ کو بتایا کہ میری بیٹی (ن)کو کاشف وغیرہ نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا جبکہ بھالہ کے رہائشی محمداشرف نے پولیس تھانہ صدر کو بتایا کہ میرا 13 سالہ بیٹا عدنان مسجد میں پڑھنے کیلئے گیا اورواپس نہیں آیا ،جس کے اغواکاخدشہ ہے ۔ مولا پور روڈ آلہ آباد سے 13 سالہ مسکان بی بی دو روز قبل سودا سلف لینے گھر سے نکلی اورواپس نہ آئی۔ ورثاء کو شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے اسے اغواء کر لیا ہے ، تھانہ الہ آباد میں رپورٹ درج کر لی گئی ۔