کال سنتے جانیوالے شہری سے نقدی اور موبائل چھین لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ روشن والا کے علاقے چیک نمبر 243 رب کے قریب عمران نامی شہری موبائل فون پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مار کر موبائل فون چھین لیا جس کے کور میں نقدی بھی موجود تھی، پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔