ڈرائیونگ کے دوران خطرناک کرتب دکھانے پر 3 افراد گرفتار

 ڈرائیونگ کے دوران خطرناک  کرتب دکھانے پر 3 افراد گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ خطرناک کرتب دکھانے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ جو دوران ڈرائیونگ خطرناک کرتب دکھاتے ہوئے دیگر ٹریفک کے لئے خوف کی علامت بنے ہوئے تھے ۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں