23سالہ شادی شدہ لڑکی اغوا،زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

23سالہ شادی شدہ لڑکی اغوا،زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اوباشوں نے 23سالہ شادی شدہ لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جھنگ کی رہائشی خاتون سلمہ بی بی نے بتایا کہ۔۔۔

 اس کی بیٹی کی شادی سرگودھا کے گاؤں 36 میں ہوئی اس کا شوہر روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے ،(ب) کو نجی ہاؤسنگ سکیم سے 19 جون کو تین افراد نے اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر اس سے اجتماعی زیادتی کرتے رہے 13 جولائی کو اس کی بیٹی ملزمان کے چنگل سے فرارہو کر واپس گھر پہنچی اور ساری صورتحال سے آگاہ کیا تھانہ اربن ایریا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے ملزمان کی گرفتاری کے بعد کی تمام صورتحال واضح ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں