بھوآنہ :تیز رفتارکار ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، 3افراد شدید زخمی

بھوآنہ :تیز رفتارکار ٹائر پھٹنے سے  الٹ گئی، 3افراد شدید زخمی

بھوآنہ (نمائندہ دنیا )تیز رفتارکار ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ چنیوٹ روڈ پر روڈ اڈا پٹھان کوٹ کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 23سالہ کار ڈرائیور محمد عمر ندیم، محمد افضل اور محمد اشفاق سکنہ اڈا پٹھان کوٹ شدید زخمی ہو گئے ،ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں