پیر محل:سرکاری رقبہ سے ریت چوری کرنے پر 4افراد کیخلاف مقدمہ
پیرمحل (نمائندہ دنیا )سرکاری رقبہ سے ریت چوری کرنے پر 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بی پلاٹ پیرمحل میں شوکت علی ولد حق نوازوغیرہ 4افراد نے سرکاری رقبہ سے ریت چوری کرکے جعلی رسید یں دیتے تھے ، ملزمان فراڈکرتے ہوئے بھتہ وصول کرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچارہے تھے ۔ پولیس نے نائب تحصیلدار پیرمحل غلام مرتضیٰ کی مدعیت میں چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔