لاکھوں کا بوگس چیک دینے والے کے خلاف مقدمہ درج
را ہوا لی (نما ئندہ دنیا ) لاکھوں روپے کا بوگس چیک دینے والے کے خلاف مقدمہ درج ،بلا ٹاؤن کا رہائشی عبدالصبور گوجرانوالہ کینٹ بینک موڑ پر الیکٹرونکس کی اشیاء کی خریدو فروخت کا کاروبار ہے۔۔۔
جہاں سے کوٹلی صاحبو کے رہائشی عامر الٰہی نے مختلف اوقات میں موبائل فونز ،اایل ای ڈی ،فریج اے سی وغیرہ رقم مبلغ 15لاکھ 18ہزار روپے کے خرید کیے رقم کی ادائیگی کے عوض چیک بنام ایچ بی ایل گوجرانوالہ کینٹ دے دیا جو مقررہ تاریخ پر اکاؤنٹ میں کیش نہ ہونے پر ڈس آنر ہو گیا ،مزید مطالبہ کیا تو صاف انکاری اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے دیں ۔کینٹ پولیس نے الزا م علیہ کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔