کامونکے :نہر اپرچناب سے نا معلوم نوجوان کی لا ش برآمد
کامونکے (نامہ نگار )نہر اپرچناب سے نوجوان کی لا ش برآمد ہو ئی ہے ۔گزشتہ روزدیہاتیوں نے چیانوالی کے قریب نہر اپرچناب میں 30 سالہ نوجوان کی۔۔۔
تیرتی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ،ایمن آباد پولیس نے ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں کی مدد سے لاش کو نکال کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس کے مطابق لاش تین چار روز پرانی اورشناخت نہیں ہوسکی ۔