ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی ،ڈاکو موٹرسائیکل ، موبائل ، نقدی چھین کر فرار
فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر) کالاخطائی روڈ پر ڈاکو دن دیہاڑے مسافر گاڑیوں کو لوٹتے رہے ۔
اس دوران فہد حسین نامی شہری سے ایک لاکھ بیس ہزار مالیت کا موبائل فون’ نیا 125موٹر سائیکل اور 50ہزار نقدی چھین لی اورمزاحمت پر دونوں ٹانگوں میں گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس روایتی لیت و لعل کا مظاہرہ کر رہی۔متاثرہ شہری کا کہناہے کہ 24گھنٹے تک موبائل فون آن ہونے اور لوکیشن ٹریس ہونے کے باوجود ملزموں کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔