اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو پولیس نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے دوران سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عمیر منیر کو گرفتار کر کے غیر قانونی پسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں، مقدمات درج کر لیے گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت احاطہ شنکر داس گڑھی شاہو کے قریب کی گئی اسکی اسلحہ کی نمائش کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔