قلعہ کالر والہ سے اغوا نوجوان بازیاب ،زیادتی کا الزام

قلعہ کالر والہ سے اغوا نوجوان بازیاب ،زیادتی کا الزام

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ قلعہ کالروالا کے علاقہ سے اغوا ہونے والے نوجوان کو بازیاب کرواکے والدین کے حوالے کردیا گیا ۔

تھانہ قلعہ کالروالا پولیس نے 29 اکتوبر 2025 کو اغوائہونے والے نوجوان اظہر علی کو بازیاب کرلیا تاہم مقدمہ اس وقت سنگین رخ اختیار کرگیا جب مغوی نے انکشاف کیا کہ اسے اغوا کے دوران نہ صرف تشدد کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اسے جبراً متعدد مرتبہ بدفعلی کا نشانہ بنایا جاتا رہا، ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق اغوا ہونے والے نوجوان کے مطابق ملزم اسے مختلف ویران مقامات اور ڈیروں پر لے جا کر باندھ کر تشدد کرتے رہے اور بارہا جنسی زیادتی کا مرتکب ہوتے رہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں اور واقعہ سے متعلق پیش رفت سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں