ڈاکے :شہری لاکھوں روپے ، زیورات،گاڑیوں سے محروم
نواں کوٹ میں صغیر ،ریس کورس میں یامین ،کوٹ لکھپت میں شاہد کولوٹاگیا کریم بلاک سے صحافی کی گاڑی ،غازی آباد ،مصری شاہ میں موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فونز اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ نواں کوٹ میں صغیر سے 1لاکھ 85ہزار روپے اور موبا ئل ،ریس کورس میں یامین سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل ،مغل پورہ میں امجد سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل ، سندر میں ریاض سے 1لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل ،نصیر آباد میں نوید سے 1 لاکھ 50ہزار روپے ، موبا ئل،کوٹ لکھپت کے علاقے میں شاہد سے 15 ہزار روپے اور موبائل ،ستو کتلہ میں جواد سے 10 ہزار روپے اور موبائل ،شاہدرہ میں نعیم سے 8 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔اقبال ٹاؤن کے علاقے میں کریم بلاک سے سینئر صحافی ذوالقرنین کی گاڑی چوری ہو گئی، غازی آباد سے نعیم ،ٹاؤن شپ سے وسیم، مصری شاہ سے آصف ،گارڈن ٹاؤن سے احسن اور سمن آباد سے ریاست علی کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔