قصور:ڈمپر فیملی پر چڑھ گیا، 10 سالہ بچہ جاں بحق، ڈمپر نذرآتش

قصور:ڈمپر فیملی پر چڑھ گیا، 10 سالہ بچہ جاں بحق، ڈمپر نذرآتش

قصور(نمائندہ دنیا) رائیونڈ روڈ چونگی نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی فیملی پر چڑھ گیا،جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ معیز ڈمپر کے نیچے آ کر شدید زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی جس کے باعث گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔آگ اور مشتعل ہجوم کے سبب ٹریفک معطل رہی اور روڈ پر طویل رکاوٹ پیدا ہو گئی۔ پولیس نے صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں