15 پولیس افسروں کے تقررو تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

15 پولیس افسروں کے تقررو تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 15 پولیس افسروں کے تقررو تبادلے کر دئیے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے عبداللہ احمد کو ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹیز اتھارٹی لاہور ،عمران کرامت بخاری کو ایس پی سپیشل برانچ لاہور ،ملک طارق محبوب کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ،ناصر علی خان کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی ،محمد اصغر ملک کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی برانچ سرگودھا ،محمد اویس کو ایس ڈی پی او بھیرہ (سرگودھا )تعینات کر دیا ۔علاوہ ازیں محمود ہارون کو ڈی ایس پی ڈی او سی ٹی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے پیش رو مظہر فاروق جے سی سی کورس پر چلے گئے ۔ادھر جاوید اختر ایس ڈی پی او احمد پور شرقیہ بہاولپور ، محمود اکبر ایس ڈی پی او جٹھول مظفر گڑھ،محمد شاہد ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ٹوبہ ٹیک سنگھ ، محمد جاوید ڈی ایس پی سکیورٹی ٹو سول سیکرٹریٹ لاہور،احمد رضا ڈی ایس پی بٹالین سیون پی سی لاہور، محمد جاوید ڈی ٹی او بہاولپور اور محمد عامر رندھاوا کو ڈی ٹی او ڈی جی خان تعینات کر دیاگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں