لاہور:سوشل میڈیا پر متنازع سرگرمیوں کے الزام میں پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ

لاہور:سوشل میڈیا پر متنازع  سرگرمیوں کے الزام میں  پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر متنازع سرگرمیوں کے الزام میں پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن سرکل کے دفتر میں تعینات کمپیوٹر آپریٹر کانسٹیبل محمد عقیل نور کے خلاف سوشل میڈیا پر پنجاب حکومت اور پاک فوج کیخلاف جبکہ  ایک کالعدم تنظیم کے حق میں مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر کے  مطابق ملزم عقیل نور کافی عرصہ سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر متنازع اور حساس نوعیت کے پیغامات اپ لوڈ کر رہا تھا،اس کیخلاف دفعہ 155-C کے تحت تھانہ گلشنِ اقبال میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں