ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا  میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

 صوبہ بھر میں لائسنسنگ سہولیات مزید مؤثر اور تیز رفتاری سے فراہم کی جارہی ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 68ہزار شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا، جو کہ معمول سے کئی گنا زیادہ ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں 350فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔82 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ۔24 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں