راہوالی:8جواری گرفتار ، دائو پر لگی رقم ، گھڑی ، موبائل فون برآ مد

راہوالی:8جواری گرفتار ، دائو پر  لگی رقم ، گھڑی ، موبائل فون برآ مد

راہوالی (نامہ نگار)کینٹ پولیس نے چھاپہ مار کر داؤ پر لگی رقم، موبائل فون، طلائی گھڑی سمیت 8جواریوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

سب انسپکٹر سیف اﷲ ، ملازمین اعجاز احمد ، افتخار احمد کے ہمراہ کوٹ شاہاں موڑ پر گشت میں مصروف تھے ، وحید کالونی راہوالی روڈ پر چھاپہ مار کر محمد عظیم، شفاقت علی، امتیاز قریشی، عباس ملک سکنہ شرقی راہوالی، منصور مغل، سعد بٹ سکنہ محلہ شریف فارم، نعمان راجپوت سکنہ بلال ٹاؤن، عمران مغل سمنہ کشمیر کالونی کو داؤ پر لگی رقم 17ہزار 430روپے ، طلائی گھڑی، 3 پرس ، 7 موبائل فونز سمیت گرفتار کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں