بلوچستان :کوئلہ کان میں حادثہ ،دو کان کن جاں بحق
ہرنائی ( سٹاف رپورٹر) بلوچستان کے شہرہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دوکانکن جاں بحق ہوگئے۔
مزدوروں نے لاشیں نکالیں اور سول ہسپتال شاہرگ منتقل کر دیں ، جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں ۔