جولائی تا نومبر،یواے ای سے ترسیلات زرمیں 14فیصداضافہ

جولائی تا نومبر،یواے ای سے ترسیلات زرمیں 14فیصداضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے 5ماہ میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.364ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14فیصدزیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میںحجم 2.953ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں