ایران کا امریکا، اسرائیل کے حمایتی شہریوں کی جائیداد ضبط کرنیکا اعلان

ایران کا امریکا، اسرائیل کے حمایتی  شہریوں کی جائیداد ضبط کرنیکا اعلان

تہران(اے ایف پی) ایرانی عدلیہ نے اعلان کیا ہے کہ جو ایرانی شہری بیرون ملک اسرائیل اور امریکا کے ساتھ تعاون کریں گے۔۔

 ، ان کی جائیداد ضبط کی جائے گی اور انہیں قانونی سزائیں دی جائیں گی۔ عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے کہا کہ یہ کارروائی 12 روزہ جنگ کے بعد منظور ہونے والے قانون کے تحت کی جائے گی، حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق امریکا اور اسرائیل کیساتھ ہر قسم کی شراکت جرم شمار ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں