لبنان میں اسرائیل نے ممنوعہ فاسفورس استعمال کیا : ہیومن رائٹس واچ

لبنان میں اسرائیل نے ممنوعہ فاسفورس  استعمال کیا : ہیومن رائٹس واچ

بیروت (اے ایف پی)انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے پیر کو اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ اس نے پچھلے ہفتے جنوبی لبنان کے ایک قصبے کے رہائشی علاقوں میں ممنوعہ سفید فاسفورس استعمال کیا۔۔

۔نیو یارک میں قائم اس تنظیم نے رپورٹ میں کہا:"اسرائیلی فوج نے 3 مارچ 2026 کو جنوبی لبنان کے قصبے یوہمور میں گھروں پر توپ خانے سے سفید فاسفورس کے گولے فائر کیے ۔"ہیومن رائٹس واچ نے مزید کہا کہ اس نے سات تصاویر کی تصدیق اور جغرافیائی نشاندہی کی ہے ، جن میں دکھایا گیا ہے کہ سفید فاسفورس کے گولے رہائشی علاقے میں پھٹ رہے ہیں اور سول ڈیفنس کے کارکن کم از کم دو گھروں اور ایک کار میں لگنے والی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔سفید فاسفورس ایک ایسا مادہ ہے جو ہوا کے ساتھ ملتے ہی جل جاتا ہے ۔ اس کا استعمال دھواں پیدا کرنے اور میدانِ جنگ کو روشن کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے ۔تاہم یہ ایک آگ لگانے والا ہتھیار بھی ہے اور اس سے آگ، شدید جلنے کے زخم، سانس لینے میں مشکلات، اعضا کی ناکامی اور حتیٰ کہ موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں