غلط نمبر کا چشمہ ، ماہرین نے اہم علامات اور مسائل بتا دئیے

غلط نمبر کا چشمہ ، ماہرین نے اہم علامات اور مسائل بتا دئیے

لاہور(نیٹ نیوز)اگر کوئی شخص ضرورت کیمطابق لینز یا عینک استعمال نہ کرے اور غلط نمبر کا چشمہ پہن لے تو کئی طرح کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

صحت سے متعلق رپورٹ شائع کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق آنکھوں کی بہتر کارکردگی کے لیے دونوں آنکھوں کا باہم ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے ۔ماہرین کے مطابق اگر کسی ایک یا دونوں آنکھوں میں غلط نمبر کی عینک استعمال کی جائے تو بینائی متاثر ہونے لگتی ہے اور آنکھوں کے مل کر کام کرنے کا قدرتی عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے ۔ اس صورت میں افراد یا اشیا کو صحیح انداز میں پہچاننے میں مشکل پیش آ سکتی ہے اور بعض اوقات فاصلے یا موجودگی کا اندازہ بھی غلط لگ سکتا ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ غلط نمبر کی عینک مسلسل استعمال کرنے سے آنکھوں پر غیر ضروری دباؤ پڑتا ہے جس کے باعث آنکھوں کی تھکن، سر درد اور ذہنی دباؤ جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں