76سالہ چینی اداکارہ کو نوعمر لڑکی کا کردار ادا کرنے پر تنقید کا سامنا
بیجنگ(شوبز ڈیسک)چین کی اداکارہ لیو شیاؤ کنگ کو نئے ڈرامے میں نوعمر لڑکی کا کردار ادا کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لیو شیاؤ کنگ اپنے سے 3 دہائیاں چھوٹے ساتھی اداکار کے ساتھ رومانس کرتے بھی نظر آئیں۔ پروڈکشن ٹیم نے سکرین پر اداکارہ کو کم عمر دکھانے کے لیے فلٹرز کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا ہے ۔لیو شیاؤ کنگ کو چینی سینما،کی ممتاز شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے ، جنہوں اپنے کیریئر کے دوران چینی شوبز انڈسٹری کی بہت سے مشہور پروڈکشن ہاؤسز کے کامیاب پروجیکٹس میں نمایاں کردار ادا کیے ہیں۔