14 وارداتیں، 8شہریوں سے ساڑھے 13لاکھ لوٹ لئے
بابر 3 لاکھ 20 ہزار ، ندیم 3لاکھ ،ذوالفقار اور بابر 1، 1لاکھ روپے سے محروم شمالی چھاؤنی سمیت مختلف علاقوں سے 3گاڑیاں اور 3ہی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کر ائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 14 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے کوٹ لکھپت میں بابر سے 3 لاکھ 20 ہزار اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں ندیم سے 3لاکھ نقدی اور موبائل ،راوی روڈ میں ندیم سے 2 لاکھ اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں عاصم سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں صابر سے 1لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں ریاض سے 1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں ذوالفقار اور شادمان میں بابر سے 1، 1لاکھ روپے اور موبائل فونز چھین لیا گیا۔ دوسری طرف نامعلوم افراد نے شمالی چھاؤنی،فیصل ٹاؤن اور یکی گیٹ سے 3گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹاؤن، ہربنس پورہ اور لوئرمال سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔