کمر درد سے نجات کیلئے کس پوزیشن میں سونا بہتر ہے
لاہور(نیٹ نیوز)میڈیکل رپورٹس کے مطابق نیند کی کچھ عادات صحت کو منفی طور پر متاثر کر سکتی ہیں، جس میں غلط پوزیشن میں سونا بھی شامل ہے ۔ غلط پوزیشن میں سونے سے سکون کم ہو سکتا ہے اور کمر درد جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
ماہرین زیادہ تر پیٹھ کے بل سونے کا مشورہ دیتے ہیں، کیونکہ پیٹھ کے بل سونے سے جسم کا وزن یکساں طور پر تقسیم ہوتا ہے ،کروٹ پر سونا بھی فائدہ مند ہے اور اگر کروٹ پر سوتے ہوئے گھٹنوں کے درمیان تکیہ رکھ لیا جائے تو جسم سیدھا رہتا ہے ۔ ،سوتے ہوئے گھٹنوں کے نیچے تکیہ رکھنے سے کمر کے نچلے حصے کو سہارا ملتا ہے اور ریڑھ کی ہڈی کی قدرتی شکل برقرار رہتی ہے ۔،ایک مناسب گدا جسم اور ریڑھ کی ہڈی کو سہارا دیتا ہے ،روزانہ ایک ہی وقت پر سونے اور جاگنے کی عادت ڈالیں، ،ٹھنڈے ، اندھیرے اور پرسکون کمرے میں اچھی نیند آتی ہے ۔ سونے سے پہلے سکرین کا استعمال محدود کریں۔