ایران کیخلاف بات کرنیوالا امریکا واسرائیل کا ایجنٹ : حافظ نعیم

 ایران کیخلاف بات کرنیوالا امریکا واسرائیل کا ایجنٹ : حافظ نعیم

جہاز بیچو اور پنجاب کے عوام کو ریلیف دو ، پختونخوا حکومت نے اچھااقدام کیا اسرائیل ایران میں جیتا تو اسکی سرحد پاکستان تک آجائے گی: پریس کانفرنس

 کراچی (نیوزایجنسیاں)امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جو ایران کے خلاف بات کر رہا ہے وہ امریکا اور اسرائیل کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہا ہے ، پوری پاکستانی قوم اس وقت ایران کے ساتھ ہے ۔ 11 ارب روپے کا جہاز بیچو اور پنجاب کے عوام کو ریلیف دو۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 22 سو روپے عوام کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ اچھا اقدام ہے ۔ جب پٹرول کا سٹاک موجود ہے تو پیسے کیوں بڑھائے گئے ؟۔ ادارہ نور حق میں پریس  کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران میں کامیاب ہو گیاتو اس کی سرحد پاکستان تک آجائے گی، حکومت ٹرمپ کے پیس بورڈ سے باہر آئے ،شہباز شریف ٹرمپ کو نوبل پرائز کے لیے نامزد کرنے پر قوم سے معافی مانگیں۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے کا اضافہ کیا اور ساتھ فی لٹر 20 روپے لیوی میں بھی اضافہ کر دیا گیا، اس کا سب سے زیادہ اثر موٹر سائیکل چلانے والوں پر آئے گا، امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ دہشت گردی ہے ، اس خطے کو امریکا اور اسرائیل نے خون میں دھکیلا ہے ۔ امریکا میں ہارس ٹریڈنگ کو لابنگ کہا جاتا ہے ، امریکا میں حقیقت میں کوئی جموریت نہیں اور امریکی عوام امریکی صدر کے ہاتھوں یرغمال بنے ہو ئے ہیں۔ ایران پر حملہ کر کے ریفائنریز اور عوام پر بم پھینکے گئے اور وہ سمجھ رہے تھے کہ ایران بھی وینیزویلا کی طرح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں