بچوں کو ایکسٹرا میریٹل افیئر بارے بتائیں:فائزہ حسن

 بچوں کو ایکسٹرا میریٹل افیئر بارے بتائیں:فائزہ حسن

کراچی (آئی این پی)اداکارہ فائزہ حسن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اپنے بچوں کو ایکسٹرا میریٹل افیئر کے بارے میں آگاہی دیں۔

 ایک پروگرام کے دوران جب ان سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ کیا بچوں کو دھوکہ دہی اور شادی کے بعد تعلقات ایکسٹرا میریٹل افیئر کے بارے میں بتایا جانا چاہیے اور انہیں یہ سکھایا جانا چاہیے کہ یہ کتنا غلط عمل ہے ؟اس سوال کے جواب میں فائزہ حسن نے کہا کہ جی ہاں، بچوں کو نرمی اور بالواسطہ انداز میں یہ بات سمجھائی جا سکتی ہے کہ دھوکہ دینا یا بے وفائی کرنا غلط ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی خبر میں ایسا واقعہ دیکھیں یا کسی ڈرامے میں اس طرح کا موضوع آئے تو اس عمل کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو سیدھے سیدھے لیکچر دینا زیادہ مؤثر طریقہ نہیں ہوتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں