ہر ڈرامے میں خاتون کو تھپڑ ضرور کھاتے دکھایا جاتا ہے :صحیفہ جبار

ہر ڈرامے میں خاتون کو تھپڑ ضرور  کھاتے دکھایا جاتا ہے :صحیفہ جبار

کراچی (آئی این پی) ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے کہا ہے کہ اب زیادہ تر ڈراموں کے سکرپٹ ایسے لکھے جا رہے ہیں۔۔۔

 جن میں کوئی نئی بات نہیں ہوتی اور ہر ڈرامے میں خاتون کو کم سے کم ایک تھپڑ ضرور کھاتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ چار سال25 سے زائد سکرپٹ پڑھے اور تمام کو مسترد کردیا، کسی میں انہوں نے کام کی حامی نہیں بھری۔انہوں نے کہاکہ تمام سکرپٹ میں ایک جیسی ہی کہانی تھی اور ہر کہانی میں عورت کو مجبور اور محروم دکھایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں