ہم صرف ایک نتھنے سے سانس کیوں لیتے ہیں،راز جانیں
لاہور(نیٹ نیوز)اگر آپ بیمار نہیں اور ناک کھلی ہے تو غور کریں تو اندازہ ہوگا کہ ایک نتھنا ہی سانس کو کھینچتا ہے۔
ہمارے نتھنے قدرتی طور پر ہوا کے بہاؤ کے لیے کسی ایک میں منتقل ہو جاتے ہیں اور اسے Nasal سائیکل کہا جاتا ہے ، جو ناک کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔جب ہم بیدار ہوتے ہیں تو ہمارا جسم ہر 2 گھنٹے میں سانس لینے والے نتھنے کو تبدیل کر دیتا ہے ۔البتہ نیند کے دوران ایسا کم ہوتا ہے کیونکہ سانس لینے کی رفتار گھٹ جاتی ہے ۔اس عمل کے دوران ایک نتھنے سے ہوا کا بہاؤ گھٹ جاتا ہے جبکہ مخالف نتھنا کھل جاتا ہے اور زیادہ ہوا وہاں سے گزرنے لگتی ہے ۔اس عمل کے دوران چونکہ وقت کے ساتھ ہوا خشک ہونے لگتی ہے اور جراثیم ناک کے خلیات سے رابطے میں آسکتے ہیں تو کچھ وقت کے بعد سانس لینے والا نتھنا بدل جاتا ہے ۔یہ پورا عمل خودکار ہوتا ہے اور ہمارا دماغ اسے کنٹرول کرتا ہے ۔