سوسے زائد پتنگوں کی سپلائی ناکام ،پتنگ ڈیلر پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں پولیس نے پتنگوں کی سپلائی کو ناکام بنا کر پتنگ ڈیلر بلال کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران علاقہ غیر سے بذریعہ آن لا ئن آرڈر پتنگیں منگوا کر مختلف علاقوں میں سپلائی دینے والے ملزم بلال کو گرفتار کر کے اس سے ہزاروں مالیت کی 100 سے زائد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔