بڑے بہن بھائی مونگ پھلی کھائیں تو چھوٹوں میں الرجی کا خطرہ
فلاڈیلفیا(نیٹ نیوز)نئے مطالعے کے مطابق چھوٹے بہن بھائی میں مونگ پھلی سے ہونے والی الرجی کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے اگر ان کے بڑے بہن بھائی مونگ پھلی زیادہ کھاتے ہوں۔۔۔
یہ مطالعہ فلاڈیلفیا میں ہونے والے امریکن اکیڈمی آف الرجی، استھما اور امیونولوجی کے اجلاس میں پیش کیا گیا، جہاں مرکزی محقق نے بتایا کہ اگر گھر کے افراد مونگ پھلی کھاتے ہوں اور چھوٹے بچے کی خوراک میں پہلے سال میں مونگ پھلی نہ دی گئی تو اس میں الرجی پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔مونگ پھلی کی الرجی کی عام علامات میں جلد پر سرخ دانے ، جلد میں خارش، چہرے پر سوجن، گلے میں درد، سانس میں گھرگھراہٹ، الٹی، اسہال شامل ہیں۔ مطالعے کے نتائج کے مطابق اگر خاندان میں مونگ پھلی زیادہ کھائی جاتی ہو تو ایسے گھرانوں میں نومولود بچوں میں مونگ پھلی کی الرجی ہونے کا خطرہ 16 گنا زیادہ پایا گیا ۔