بادامی باغ :مخبری پر شہری کو چھری سے زخمی کرنیوا لا اشتہاری گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک )بادامی باغ پولیس نے 6ماہ قبل مخبری پر شہری کو چھری کے وار کرکے زخمی کرنیوالے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ میں 6 ماہ قبل اپنے ساتھیوں سے ملکر ملزم وقاص نے مخبری کے شبہ میں شہری کو تشدد کے بعد چھری کے وار کر کے زخمی کردیا تھا، بادامی باغ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ،مفرور اشتہاری وقاص کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔