شرمین عُبید نے طاقتور خواتین فلمساز متعارف کروا دیں
لاہور(شوبز ڈیسک) برطانوی قونصلیٹ کراچی میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے شاندار تقریب کا انعقادکیا، جس میں انہوں نے طاقتور خواتین فلم سازوں کو متعارف کروایا۔
دو مرتبہ آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے پاکستان کی سب سے بڑی فلم سازی گرانٹ اور رہنمائی پروگرام پٹاخہ پکچرز کے پروگرام سٹوری شی ٹیلز کے ساتویں ایڈیشن کی تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر فیلو فلمز کے ٹریلر پہلی بار پیش کیے گئے اور چھ ماہ کے دوران بننے والی گہری انسانی کہانیوں کی ایک ابتدائی جھلک دکھائی گئی۔ اس سال شرکاء نے جوڑیوں میں کام کرتے ہوئے ایسی فلمیں تیار کیں ۔