سکینڈلز پر سوالات ،مس یونیورس کا انٹرویو سے واک آؤٹ
بنکاک (آئی این پی)مس یونیورس 2025، فاطمہ بوش ایک لائیو انٹرویو کے دوران اچانک سٹوڈیو چھوڑ کر چلی گئیں۔
یہ انٹرویو ان کے مقابلہ جیتنے کے بعد سامنے آنے والے تنازعات اور الزامات کے بارے میں تھا، جس میں فاطمہ سے متعدد حساس سوالات کیے گئے ۔فاطمہ بوش ٹیلی منڈو کے ایک پروگرام میں شریک تھیں، جہاں انہیں فراڈ کے الزامات، منجمد بینک اکاؤنٹس اور مس یونیورس آرگنائزیشن کی تحقیقات پر سوالات کا سامنا کرنا پڑا تاہم پروگرام میں وقفہ کے بعد فاطمہ سٹوڈیو میں موجود نہیں تھیں اور میزبانوں نے ناظرین کو بتایا کہ فاطمہ نے سٹوڈیو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے اپنے تمام شیڈول شدہ پروگرامز کو منسوخ کر دیا ہے ۔