کولمبیئن گلوکارہ شکیرا کا بیٹوں کے ساتھ ملکر پرفارم
بیونس آئرس (شوبز ڈیسک) کولمبیئن گلوکارہ شکیرا نے بیونس آئرس میں کنسرٹ کے دوران اپنے دو بیٹوں کے ساتھ پرفارم کر کے سب کو خوش کر دیا۔بیونس آئرس میں ہونے والے کنسرٹ میں شکیرا نے اپنے بیٹوں 12 سالہ میلَن اور 10 سالہ ساشا کو سٹیج پر مدعو کیا۔
شکیرا کے گانے کو کنسرٹ میں تینوں نے مل کر اپنی خوبصورت آواز میں ہزاروں لوگوں کے سامنے پیش کیا، جس نے ماحول کو گرما دیا۔واضح ہے کہ میلَن اور ساشا ناصرف شکیرا کے قریب ہیں بلکہ ان کے ‘فیشن پارٹنرز اِن کرائم’ بھی بنتے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ شکیرا نے اپنا پہلا گانا 8 سال کی عُمر میں خود لکھا تھا جبکہ 13 سال کی عُمر میں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا تھا۔