نکاح پر نکاح کر نیوالی خاتون اور اسکے بھائیوں پر مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نکاح پر نکاح کرنے والی خاتون اور اس کے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عابد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ نے اس کے نکاح میں ہونے کے باوجود مبینہ طور پر اس کے بھائی کی ملی بھگت سے ایک اور نکاح کرلیا۔پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔