سیل دکانوں کے تالے توڑ کر گیس ری فلنگ ،2 دکاندار گرفتار

سیل دکانوں کے تالے توڑ کر گیس ری فلنگ ،2 دکاندار گرفتار

سول ڈیفنس ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کارروائیاں کیں ،مقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سیل کی گئی دکانوں کے تالے توڑ کر گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ فیکٹری ایریا کے مختلف علاقوں میں دکانداروں کی جانب سے مبینہ طور پر سیل کی گئی دکانوں کے تالے توڑ کر گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کی جا رہی تھی۔ جس پر سول ڈیفنس ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے دونوں دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ جن کیخلاف واقعات کے مقدمات درج کرکے قانونی کارر وائی کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں