گاڑی پر پولیس سے مشابہت والی لائٹ لگانے والا شہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی پر پولیس سے مشابہت والی لائٹ نصب کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میرا والاں چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی پر غیر قانونی طور پر پولیس سے مشابہت والی لائٹ لگانے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کاروائی کی جا رہی ہے ۔