حافظ آباد:سڑک پر فضلہ اور کچرا پھینکنے پر ہسپتال سیل
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )حافظ آباد کے پوسٹ آفس روڈ پر واقع امین ہسپتال کو فضلہ /کچرا باہر سڑک پر پھینکنے پر سیل کردیا گیا۔
بعدازاں ہسپتال کے ذمہ دار وں کی یقین دہانی اور منت سماجت پر اسے ڈی سیل کردیا گیا۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق عبدالرزاق نے پوسٹ آفس روڈ سے گزرتے ہوئے محسوس کیا امین ہسپتال کے باہر استعمال شدہ سرنجیں، پٹیاں گلوزاور دیگر اشیاء جو انفیکشن کا باعث بن سکتی ہیں اور انہیں محفوظ طریقے سے تلف کیا جانا ضروری ہوتاہے ۔اس فضلہ کو عام شاہراہ پر پھینکا جارہاہے تو انہوں نے فوری طور پر محکمہ ہیلتھ کو افسر وں کو ہسپتال سیل کرنے کا حکم دیا جس پر محکمہ ہیلتھ کے افسران و عملہ نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال کو سیل کردیا ۔بعدازاں ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے فضلہ سڑک پر نہ پھینکنے کی یقین دہانی اور منت سماجت پر ڈی سیل کردیا گیا۔