گجرات:پیمانوں میں کمی پر پٹرول پمپ سیل ،متعدد کو جرمانے

گجرات:پیمانوں میں کمی پر  پٹرول پمپ سیل ،متعدد کو جرمانے

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نو رالعین قریشی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عبد القدیر زرکون کا گجرات سٹی کے علاقوں میں قائم مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا۔

 دورانِ چیکنگ معیار اور پیمائش میں کمی بیشی پائے جانے پر متعدد پٹرول پمپس کو بھاری جرمانے کیے گئے اور گو پٹر ولیم اولڈ جی ٹی روڈ گجرات کو سیل کر دیا گیا نیز جی ٹی روڈ پر واقع متعدد پٹر ول پمپس مالکان کو سخت وارننگ بھی جاری کی گئی کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں پمپ سیل کر د ئیے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں