مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر گھر پر فائرنگ کردی گئی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر گھر پر فائرنگ کردی گئی۔
تھانہ سٹی سمندری میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عنایت بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھی کہ اس دوران ملزمان نے مبینہ طور پر اس کے گھر پر فائرنگ کردی۔ جس سے بیرونی گیٹ اور دیواریں نقصان کا شکار بنیں۔ تاہم گھر پر موجود افراد گولیوں کا نشانہ بننے سے محفوظ رہے ۔ جبکہ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔