پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن دو گرفتار، درجنوں پتنگیں برآمد
خوشاب (نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کٹھہ سگھرال پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد کر لیں۔
پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے اور اس پر مکمل پابندی عائد ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ شادی بیاہ یا کسی بھی خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ بھی ایک سنگین جرم ہے ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے عوام سے تعاون اور قانون کی پابندی کی اپیل کی۔