منشیات فروش گرفتار ایک کلو ہیروئن برآمد

 منشیات فروش گرفتار ایک کلو ہیروئن برآمد

سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواحی قصبہ شاہ نکڈر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جھنگ کا رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے ۔

عثمان عرف شانی منشیات فروشی میں مصروف تھا۔ مخبر کی اطلاع پر تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کی دفعہ 9-Cکے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں